فلسطین کے ویزے منسوخ ،اسرائیلی فیصلہ غیر منصفانہ قرار

 ایسے وقت میں بات چیت،سفارت کاری کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے
  اسرائیلی حکومت اسرائیل کو تنہا ، امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے،آسٹریلوی وزیر پینی وونگ
کینبرا(آ ئی این پی )آسٹریلیا نے کہا ہے کہ فلسطین کے لئے آسٹریلوی مندوبین کے ویزے منسوخ کرنے کا اسرائیلی فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق یہ بات آسٹریلیا کے خارجہ امور کی وزیر پینی وونگ نے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر کی جانب سے جاری بیان کے ردعمل میں کہی۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سارنے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے فلسطین کے لئے آسٹریلوی مندوبین کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں اور کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیل میں داخلے کے لئے آسٹریلیا کے کسی بھی سرکاری عہدیدار کے ویزا کی درخواست کا بغور جائزہ لیں۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ویزوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اگست کے شروع میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزنے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔