پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چودھری اور دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی،فریقین سے جواب طلب 
9مئی کے 6مقدمات میں عمرایوب اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد،لاہور (خصوصی رپورٹ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نیسپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا اورسماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چودھری ،امتیاز محمو د شیخ اوردیگر کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت اور عبوری ضمانتوں پر توسیع کردی،عدالت نے وکلا کے پیش نا ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کردی اور اگلی تاریخ پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔عدالت نے سماعت ملتوی کرنے پر مختلف کیسز میں 14اور22جنوری تک سماعت ملتوی کی۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزم عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔