پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہے: چین

 وزیر خارجہ  کے دور ہ میں سٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا
بیجنگ(آئی این پی ) چین کی وزارت خارجہ نے  کہا ہے کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں،چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے، دورے کے دوران اسٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔