انڈونیشیا کے جزیرے تیمور کے قریب 6 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس

انڈونیشیا کے جزیرے تیمور کے قریب 6 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس

انڈونیشیا کے جزیرے تیمور کے ساحل کے قریب 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا جیو فزکس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کا مرکز تقریباً 31 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر میں پانی کی سطح اور لہروں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔