فضا علی کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فضا علی اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف رومانوی اور تفریحی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ تازہ ویڈیو میں ان کے شوہر کو پارک میں ان کے گرد دلچسپ انداز میں قلابازیاں اور کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فضا علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے شوہر کی ہر کوشش صرف ان کی محبت کے لیے ہے۔اس سے قبل بھی ایک لائیو شو کے دوران ان کے شوہر کی جانب سے انہیں اٹھانے کا ایک منظر وائرل ہوا تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے جوڑے کی محبت اور خوشگوار تعلق قرار دیا ہے جبکہ بعض صارفین نے اسے غیر سنجیدہ یا “مسخرہ پن” قرار دیا ہے۔