لاہور میں گھریلو ناچاقی کے باعث دو مختلف واقعات میں دو خواتین کے قتل کے الزام میں ان کے شوہروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک واقعہ شاہدرہ لاہور میں پیش آیا جہاں ملزم اعجاز نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا۔
دوسرا واقعہ کاہنہ لاہور میں پیش آیا جہاں ایک اور ملزم نے مبینہ طور پر چھری کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعات کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔