ناکہ بندی سے ایران کو روزانہ 500 ملین ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو رہا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

ناکہ بندی سے ایران کو روزانہ 500 ملین ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو رہا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ ناکہ بندی کے باعث تہران کو یومیہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جس سے موجودہ کشیدگی کے دوران اس پر معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ایران کی معیشت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور جب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوتا، یہ دباؤ برقرار رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی نہ صرف ایران بلکہ خطے کی مجموعی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اور مالی نقصانات مختصر مدت میں بھی پائیدار نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے بعض میڈیا اداروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اس صورتحال کو امریکا مخالف پروپیگنڈا کے طور پر پیش کر رہے ہیں یا اسے ایران کی برتری کے طور پر دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیاسی اور سفارتی کشیدگی پہلے ہی بلند سطح پر ہے، اور آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔