ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ہی محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ہی محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ ان تحقیقات کے بدلے میں کیا گیا ہے جن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ کے خلاف کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے 2023 اور 2024 میں دو علیحدہ شکایات دائر کی تھیں جن میں محکمۂ انصاف پر اُن کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ رقم عام طور پر ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ادا کی جاتی ہے۔ محکمۂ انصاف نے اپنی طرف سے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے پیشہ ور اخلاقی ماہرین کی رہنمائی میں فیصلہ کرے گا، تاہم تین ماہ قبل ادارے کے سربراہ کو اخلاقیات کے شعبے سے ہٹا دیا گیا تھا۔یہ معاملہ امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اور اسے صدر کے ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ کی ایک واضح مثال سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس ادائیگی کی منظوری ممکنہ طور پر ان کے قریبی ساتھی یا سابق وکلاء دے سکتے ہیں۔