ہیومن رائٹس واچ: افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران انسانی حقوق شدید خطرے میں

ہیومن رائٹس واچ: افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران انسانی حقوق شدید خطرے میں

ہیومن رائٹس واچ کی ورلڈ رپورٹ 2026 میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے دوران انصاف، بنیادی حقوق اور آزادیوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

جسمانی سزائیں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور تشدد معمول بن گئے ہیں۔میڈیا پر سخت پابندیاں عائد، اور سول سوسائٹی، صحافیوں اور اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔طالبان نے خواتین پر پابندیاں عائد کر کے انہیں تعلیم، روزگار اور سماجی شرکت سے محروم کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق طالبان کی حکمرانی نے افغانستان کو شدید معاشی و سماجی بحران میں دھکیل دیا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ افغان طالبان کی پالیسیوں پر فوری توجہ دی جائے تاکہ سرحدی سلامتی اور علاقائی امن محفوظ رہے۔