20بجلی چور گرفتار ،میٹر ٹرانسفارمرضبط، بھاری جرمانے

لاہور(کرائم رپورٹر )لیسکو مانگا منڈی سب ڈویڑن کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، لیسکو، پولیس اور رینجرز کی ٹیم نے نواحی علاقہ تالاب سرائے،چاہ سدے والا،65چک میں کارروائیاں کیں،20 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ لیسکو ٹیم نے بجلی کی تاریں ، میٹر اورٹرانسفارمر قبضے میں لے لیے۔ بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔ایس ڈی او حسن رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے بجلی چوروں کو گرفت میں لیکر مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔