کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں اہم پوائنٹس کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ راولپنڈی کی ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کے سپرد ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں چار، چار میچ کھیل چکی ہیں، تاہم کارکردگی کے اعتبار سے کوئٹہ کو ایک میچ میں کامیابی ملی ہے جبکہ راولپنڈی کی ٹیم تاحال کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ راولپنڈی کی ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔