بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، وکلا کی فہرست جمع کروادی گئی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، وکلا کی فہرست جمع کروادی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔

ملاقات کے لیے وکلا اور دیگر افراد کی باقاعدہ فہرست جمع کرا دی گئی ہے، جو ایڈووکیٹ اویس یونس چوہدری نے جیل کے گیٹ پر جمع کروائی۔ فہرست میں متعدد نام شامل ہیں جن میں بیرسٹر گوہر علی خان، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران قانونی امور اور جیل میں موجودگی سے متعلق معاملات پر بات چیت متوقع ہے، جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ان کے اہلِ خانہ کی بھی ملاقات ہوگی۔یہ ملاقاتیں عدالتی اور جیل قواعد کے تحت محدود اور مخصوص شرائط کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں۔