عمان میں رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے 2025ء تک اسلحے کی خرید و فروخت میں کردار ادا کیا:امریکی حکام
لاس اینجلس (آن لائن)امریکا میں ایرانی نژاد 44 سالہ خاتون شمیم مافی کو لاس اینجلس ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایران کی جانب سے بغیر قانونی اجازت کے اسلحے کے سودے کروانے کا الزام ہے۔امریکی حکام کے مطابق شمیم مافی نے عمان میں رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے 2025ء تک اسلحے کی خرید و فروخت میں کردار ادا کیا، ان سودوں میں مسلح ڈرون، بم کے فیوز اور گولہ بارود شامل ہیں جو مبینہ طور پر سوڈان کی جاری خانہ جنگی کے لیے بھیجے گئے۔