لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ لاکر روم میں ایرانی فٹبال ٹیم کاچھوڑا گیا ہاتھ سے لکھا جذباتی خط سامنے آگیا

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایران کی ٹیم نے امریکی شہر لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں اپنے لاکر روم میں ایک ہاتھ سے لکھی گئی جذباتی خط چھوڑا ہے جس میں نہ صرف میزبان شہر کا شکریہ ادا کیا گیا بلکہ امن کی اپیل بھی شامل تھی۔۔ ایران کی فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کیے گئے اس خط میں ٹیم نے اپنے سفر، مشکلات اور جذبے کا ذکر کیا۔خط میں لکھا گیا کہ قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح آج بھی زندہ اور مضبوط ہے۔ اسی پیغام میں مزید کہا گیا کہ لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔ ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں