کویتی شہریت کاقانون تبدیل، ہزاروں افراد پاسپورٹ سے محروم

جس شخص کی شہریت منسوخ ہوگی، اس کے خاندان کے دیگر افراد کے پاسپورٹ بھی واپس لئے جا سکتے ہیں :رپورٹ
کویت سٹی (آئی این پی )کویت میں شہریت کے 1959 کے قدیم قانون میں کی جانے والی حالیہ ترامیم کے بعد گزشتہ ہفتے ہزاروں افراد اپنی کویتی شہریت سے محروم ہو گئے  ۔کویتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق شاہی فرمان نمبر 15 کے تحت نافذ ہونے والی ان ترامیم کا مقصد شہریت کے حصول کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا ہے۔نئے قانون کے تحت اب شہریت حاصل کرنے والے افراد کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی کسی بھی دوسری ملک کی شہریت کو ختم کر دیں۔سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ان نئے ضوابط کی زد میں آکر اب تک 2 ہزار 182 افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔