سندھ اور چین کے درمیان ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں:مراد علی شاہ

چینی زبان سیکھنا نوجوانوں کیلئے عالمی روزگار کے نئے دروازے کھول سکتا ہے: چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
 کراچی(یواین پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے سندھ اور چین کے درمیان ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں،پاک چین دوستی کے فروغ میں چینی زبان کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔چینی زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ چینی زبان دنیا کی قدیم اور وسیع ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔سی پیک منصوبوں کے باعث چینی زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔چینی زبان سیکھنا نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے نئے دروازے کھول سکتا ہے