کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے تاریخی ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، میلے میں تقریبا 3 لاکھ ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ہندو برادری کا یہ مذہبی تہوار بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں شروع ہوا، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی ایک مضبوط علامت یہ میلہ اس امید کے اختتام پذیر ہوا کہ ملک بھر میں امن اور مذہبی ہم آہنگی فروغ پائے گی اور اقلیتیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گی۔بھارت اور نیپال کے بڑے مذہبی اجتماعات کے بعد اسے ہندوں کا تیسرا بڑا اجتماع سمجھا جاتا ہے، اس سال تقریبا تین لاکھ یاتریوں نے شرکت کی، جبکہ سال بھر میں لگ بھگ دس لاکھ عقیدت مند اس مزار کا رخ کرتے ہیں۔