فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے بوائز انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی جس میں فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل (ٹرپل کران) اپنے نام کر لیے۔دیگر فائنلز میں بوائز انڈر 18 کا ٹائٹل امیر مزاری نے جیتا جبکہ گرلز انڈر18 میں بسمل ضیا فاتح رہیں،اسی طرح گرلز ڈبلز کا ٹائٹل بسمل ضیاء اور خدیجہ خلیل کی جوڑی نے اپنے نام کیا، سینئرز 55 پلس ڈبلز میں رشید ملک اور عارف فیروز کی جوڑی کامیاب رہی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے انعامات تقسیم کیے۔