کوشش ہے ایک بھی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے: سہیل آفریدی

وزیراعلی کی  زیر صدارت اجلاس ‘ متعلقہ حکام کو صوبے میں انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے 50 کروڑ  جاری کرنے کی ہدایت  
پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل اافریدی نے کہا ہے کہ کوشش ہے ایک بھی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات بارے اہم اجلاس منعقدہوا  جس میں شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور مجودہ اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو صوبے میں انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔اجلاس میں شرح خواندگی میں تیز رفتار اضافے کے لیے دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کے قیام کی تجویز اور ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں توسیع، آئی ٹی اور اے آئی کورسز کے اجرا سے اتفاق کیا گیا ہے۔