کترینہ کیف اور وکی کوشل بنے والدین، اولاد کی خوشخبری سنائی

کترینہ کیف اور وکی کوشل بنے والدین، اولاد کی خوشخبری سنائی

 بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے، وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی خوشخبری دی۔

اس خبر کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں 2022 اور 2023 میں بھی گردش میں رہیں، مگر اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔15 ستمبر 2025 کو کترینہ اور وکی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اور ان کے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔