عوام سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ سے سی بی ڈی کے احکامات پرنوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور( خصوصی رپورٹ)سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی نے سی بی ڈی روٹ 47پر عوامی سواریوں کے داخلے پر پابندی کے بورڈ نصب کردئیے۔ سی بی ڈی کی جانب سے رکشہ ، موٹر سائیکل ، ٹریکٹر سمیت عوامی سواریوں کی پابندی کے بورڈز آویزاں کردئیے گئے ، روٹ 47 منصوبے کو سابق نگران حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔سابق نگران وزیراعلیٰ نے کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والے روٹ 47کو خالصتاًعوامی روٹ قراردیاتھا۔فیصلے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔