رائیڈنگ کلب میں گھڑ سواری کی کلاسز ، داخلے جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس ہارس رائیڈنگ کلب کے تحت ابتدائی اور ایڈوانس گھڑ سواری کی کلاسز کا سلسلہ جاری جبکہ شہریوں، پولیس افسروں اور انکے اہلخانہ کیلئے داخلے بھی جاری ہیں۔ایس پی ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ خالد سعید کی ہدایت پر ہارس رائیڈنگ کلب میں صبح و شام کے اوقات میں کلاسز جاری ہیں۔ گھڑ سواری کی تربیت تجربہ کار اساتذہ اور تربیت یافتہ سٹاف کی زیر نگرانی کروائی جاتی ہے۔ عام شہریوں کیلئے ایک ماہ میں 12 کلاسز کی فیس 8 ہزار مقرر کی گئی ہیجبکہ پولیس افسروں اور انکے اہل خانہ کیلئے فیس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد سعید کاکہناہے ہارس رائیڈنگ کلب کا مقصد شہریوں اور پولیس افسروں کو صحت مند سرگرمی کے ساتھ گھڑ سواری کی عملی مہارت فراہم کرنا ہے۔