پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا

    لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج   دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات میں محکمہ امور نوجوانان اور کھیل سے متعلق جوابات دئیے جائینگے،توجہ دلائو نوٹسز اور تحاریک التوائے کار بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حکومت اجلاس میں سرکاری بزنس بھی نمٹائے گی