پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کوعدالت کے باہر موجود رہنے کی ہدایت

راولپنڈی( خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں کیسوں کی سماعت کے لئے حکمت عملی ترتیب دیدی۔ عالیہ حمزہ نے تحریری احکامات جاری کر دیئے۔احکامات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر نارتھ پنجاب پی ٹی آئی کی تنظیم کو عدالت کے باہر موجود ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر سنٹرل پنجاب اور منتخب ایم پی ایز کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔ عالیہ حمزہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسوں میں کارکن سائل کی طرح پرامن پیش ہونگے۔بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔