خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لئے بولیاں لگنا شروع ہوگئیں،وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے رپورٹ مانگ لی
پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور نے پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی ارکین کے حق میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے گزشتہ روز پشاو ر میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا جب کہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور شیرعلی ارباب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلی کے پی فراز مغل کا کہنا ہے وزیراعلی اسلام آباد کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں سے وہ لاہورجائیں گے، وزیراعلی کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی کے باہرپی ٹی آئی ارکان کے حق میں مظاہرہ کریں گے اور احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان کریں گے، وزیراعلی کے پی احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں پر اثرو رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئیں، حکومتی پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کے بعض امیدواروں نے ووٹ لینے کے لیے پیسوں کی آفر کی ہے جس پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔