ملتان سلطانز 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پھر ناکام، پوری ٹیم 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ڈیسک ) ملتان سلطانز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل تیسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رضوان 11 کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام، پوری ٹیم 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر دفاعی چیمپئن کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان نے 53، کولن منرو نے 48 اور حیدر علی 33 بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ جیسن ہولڈر32 رنز کے ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کی طرف سے کرس جارڈن نے 2، ڈیوڈ ویلی، اْسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔