پاکپتن: پاکپتن کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ایک لڑکی کو اغوا کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق: لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمان نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کی۔ پولیس نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے: کہ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کیس میں ملوث دیگر افراد کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔