شاعر مشرقؒ کا فلسفہ آج بھی مشعلِ راہ ہے، اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی: محسن نقوی

شاعر مشرقؒ کا فلسفہ آج بھی مشعلِ راہ ہے، اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی: محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی 87ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اقبالؒ کا فلسفہ اتحاد، خودی اور بھائی چارے کا عالمی پیغام ہے
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایسا عظیم فلسفہ خودی، اتحاد اور بھائی چارے کا پرچار کیا جو نہ صرف برصغیر بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا پیغام آفاقی ہے اور ہر دور میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔"علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے، ان کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی۔"
اقبالؒ کا پیغام آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اقبالؒ کے پیغام پر عمل کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ:"ہم اقبال کے فلسفے کو اپنائیں، متحد ہو جائیں اور ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہو کر کام کریں۔"محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب کو اقبالؒ کے وژن کے مطابق ہر چیلنج کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

اقبالؒ کی تعلیمات، آنے والی نسلوں کے لیے رہنما اصول
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، اور ہمیں چاہیے کہ ان کے نظریات کو نصاب، میڈیا اور قومی بیانیے کا حصہ بنا کر انہیں عام کیا جائے۔