واشنگٹن (آئی این پی ) سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس سے پہلے کسی انسان نے نہیں دیکھا تھا، یہ تحقیق ایک تجربے کے بعد کی گئی ہے جس میں امریکا میں محققین نے اپنی آنکھوں پر لیزر پلسز کو فائر کیا تھا۔ محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریٹینا میں مخصوص خلیات کو متحرک کرکے نیلے اور سبز رنگ کا مشاہدہ کیا ہے جسے سائنس دانوں نے اولو کا نام دیا ہے، لیکن کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک نئے رنگ کی موجودگی قابل بحث ہے۔