غزہ (آئی این پی )حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈنے کہا ہے کہ غزہ پر ہلاکت خیز اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں قید امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔یہ بات القسام بریگیڈ نے اس امریکی شہری کی حفاظت پر مامور محافظ کے بمباری سے جاں بحق ہوجانے کے واقعے کے بعد کہی ہے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیلی فوج کی بمباری کو الیگزینڈر کے فلسطینی محافظ کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اس لیے قرار دیا ہے کہ اب الیگزینڈر کی قسمت کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔