مارون ایبل کو قتل، بھتہ خوری، غیر قانونی کاروبار کے الزامات میں سزا دی گئی
سان سلواڈور(آئی این پی )دنیا کے بدترین گینگ کے رکن کو وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کی عدالت نے 1300 سال قید کی سزا سنا دی ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور کے ایک عدالتی فیصلے میں بدنام گینگ ایم ایس-13 کے رکن مارون ایبل کو قتل، بھتہ خوری، انسانوں کو اغوا اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت کل 1 ہزار 335 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا گینگ کی سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہونے کے باعث دی گئی ہے۔ایل سلواڈور کے پراسیکیوٹرز کے مطابق، مارون ایبل کو وحشیانہ قتل، خواتین کے قتل، افراد کی گمشدگی، بھتہ خوری، غیر قانونی کاروبار اور غیر قانونی گروہوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت قید کی سزا دی گئی ہے۔