فواد چودھری کا شعیب شاہین کوتھپڑ

دونوں رہنما اڈیالہ جیل کے باہر الجھ پڑے ،بانی کیکہنے پر صلح کرلی:فوادچودھری،بدلہ لے لیا :شعیب شاہین 
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان لڑائی ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوٓں کے درمیان اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر لڑائی کے دوران فواد چودھری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گرگئے۔اچانک ہونے والی لڑائی میں موقع پر موجود جیل کے عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاوٓ کروایا، جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جب کہ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔بعدازاں فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شعیب شاہین کے ساتھ صلح کرلی ہے۔ان کاکہناتھاکہ شعیب شاہین نے عمران خان کا نام لے کر ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ فواد چودھری بھگوڑا ہے، اس کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا۔ میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کیا کریں جس پرلڑائی ہوگئی تھی۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ فواد چودھری کی بیوی نے اسیچھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا،اس نے مجھے تھپڑ مارا اس کا اسے اس سے زیادہ جواب مل گیا ،فوادچودھری بھگوڑا ہے اوراس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ، یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٓٹ ہے۔انہوں نے فواد چودھری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چودھری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا،اسیکبھی معاف نہیں کروں گا۔ ہم نے جب بدلہ لینا ہوگا تواتنی طاقت ہے کہ اس سے براہ راست بدلہ لیں گے، جو بندہ پارٹی میں نہیں اس کے خلاف بانی کیا ایکشن لیں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی سے فوادچودھری کی شکایت کی اوراپنے ہاتھ کا زخم بھی دکھایا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکایت سننے کے بعد کہا اوہو!، وہ انسانی حقوق کی پٹیشن کا کیا کیا ہے اورشعیب شاہین کی شکایت سنی ان سنی کردی۔فواد چودھری نے جون 2019کو فیصل آباد میں ایک شادی پر اینکرپرسن سمیع ابراہم اور5جنوری 2020کو اینکر مبشر لقمان کو بھی تھپڑ رسید کیاتھا۔