پشاور: مزید 4ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کردیاگیا

 پشاور(آئی این پی )غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19اپریل کو 4,130زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,099پہنچ چکی ہے۔