بجٹ سے پہلے صنعتی شعبے کو پیکیج دیں گے، ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی، معاون خصوصی ہارون اختر
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت صنعتوں کی بحالی پر کام کررہی ہے، صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی، صنعتی شعبے کو پیکیج بجٹ سے پہلے دیں گے، چاہتے ہیں انڈسٹریل سیکٹر بحال ہو، زرمبادلہ ملک میں آئے۔ہارون اختر نے اسٹیل ملز کے مستقبل کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے دو آپشن پر کام جاری ہے۔