سرپلس پاور پیکیج میں گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا، ڈیٹا سینٹرز کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی مجوزہ پیکیج سے استفادہ کر سکیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے اضافی بجلی کی کھپت کیلئے سرپلس پاور پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکج لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پاور ڈویژن میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور پیکیج انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے لایا جائے گا، جس کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر 8 اور 9 سینٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے، سرپلس پاور پیکج کا دورانیہ تین سال تجویز کیا گیا ہے، اس سرپلس پاور پیکیج میں گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا، ڈیٹا سینٹرز کرپٹو مائننگ ا?پریشنز بھی مجوزہ پیکیج سے استفادہ کر سکیں گے۔