روانڈ کے وزیر خارجہ اسلا م آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی این پی ) افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقا، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم، اور ترقیاتی تعاون جیسے اہم شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، روانڈا کے وزیر خارجہ کاروباری برادری کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔