وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ائر پورٹ کا دورہ‘شکایات سنیں

وفاقی محتسب نے یکجا سہو لیا تی ڈیسک پر موجود تمام اداروں کو مز ید فعال بنا نے کی ہدا یت   کردی
     اسلا م آباد(  پبلک نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلا م آباد ائر پورٹ کے خلاف شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ائر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملا قات کرکے ان کی شکایات سنیں، ائرپورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں اور بعض مسا فروں کے مسا ئل مو قع پر حل کرا ئے۔ ٹیم نے ائر پورٹ پر نیشنل وانٹرنیشنل لا ؤ نجز،  سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کا ؤ نٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے ناجائز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکایات شامل تھیں۔    ٹیم نے قبل ازیں اسلا م آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی مختلف ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے گزشتہ دورہ کے دوران ایف آ ئی اے،      اے این ایف،اے ایس ایف اور کسٹمز کے یکجاسر چ ڈیسکوں پر CCTV کیمر ے لگا نے اور تمام کاؤنٹرز پرمسا فروں کی آگاہی کے لئے اردو اور انگریزی میں  بل بو رڈز لگانے اور عوامی آگا ہی کے لئے انہیں ٹی وی اسکر ین پر بھی مسلسل دکھانے کی ہدا یات دی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ ائرپورٹ انتظا میہ نے ان ہدایات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔