جنوبی افریقہ کے بعد برازیل نے بھی عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف باقاعدہ فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برازیل نے ہیگ کے عالمی ٹریبیونل میں آرٹیکل 63 کے تحت درخواست جمع کرائی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے برازیل کی شمولیت کی تصدیق کر دی۔یہ اقدام غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔