لاہور(خصوصی رپورٹ)نیشنل کالج آف آرٹس میں ایم اے ویڑول آرٹ ڈگری شو کا آغاز ہوگیا۔نیشنل کالج آف آرٹس میں ایم اے ویڑول آرٹ ڈگری شو کا شاندار آغاز ہو گیا۔ ایونٹ کے آغاز کے ساتھ ہی کالج میں ثقافتی و فنون کی رونقیں دیکھنے کو ملیں اور طلبہ و طالبات نے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ایم اے ویڑول آرٹ کا ڈگری شو این سی اے کے ٹولنٹن بلاک میں منعقد کیا گیا، جہاں طلبہ نے اپنے تخلیقی تھیسز اور فن پارے پیش کیے۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے روایت اور جدت کا حسین امتزاج قرار دیے جا رہے ہیں۔