لاہور(کرائم رپورٹر)بچوں کے تحفظ کے لئے سکولوں میں گڈ ٹچ،بیڈٹچ آرٹ مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا۔تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح پر طلبا کے مابین آرٹ مقابلے کر ائے جائیں گے۔تحصیل سطح پر بہترین آرٹ ورک کے لئے 50 ہزار ،ضلع سطح پر ایک لاکھ ،صوبائی سطح پر بہترین آرٹ ورک کیلئے 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔مقابلہ جات میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے طلبا حصہ لے سکیں گے۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح کا مقابلہ 22 سے 23 اپریل ، ضلعی سطح پر مقابلہ 24 اور 25 اپریل ، صوبائی سطح پر فائنل مقابلہ 28 اور 29 اپریل کو ہوگا۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو طلبا کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔