نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)سیالکوٹ سے براستہ نارووال نارنگ ،لاہور جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کالاخطائی سٹیشن کے قریب خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کسان کی 5 قیمتی بھینسیں ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئیں۔ نعمان گجر ریلوے ٹریک کے قریب کھیتوں میں بھینسیں چرارہاتھا جو اچانک ٹریک پر چلی گئیں،ٹرین بھینسوں سے ٹکرا کر ہچکولے کھاتی ہوئی آگے بڑھ گئی اور بڑے حادثے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہی جبکہ زمیندار کی پانچ قیمتی بھینسیں جن کی مالیت 35لاکھ بتائی جا رہی ہے موقع پر ہلاک ہو گئیں۔