طویل اور مشکل علاج کے بعد اب امیونوتھراپی جاری ہے دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آ چکا ہوں
لاہور (آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور مضبوط دفاعی کھلاڑی محمد ثقلین کینسر سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔محمد ثقلین نے انکشاف کیا کہ مجھے تقریبا 8 ماہ قبل اورل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس وقت بیماری اسٹیج فور بی تک پہنچ چکی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اسٹیج فور بی کا کینسر تھا، میری 18 گھنٹے سرجری ہوئی، یہ میرے لیے ایک بہت مشکل مرحلہ تھا۔کینسر جیسی خطرناک بیماری کے باوجود محمد ثقلین نے اپنی تکلیف کو عام نہیں کیا اور خاموشی سے علاج کے مراحل سے گزرتے رہے۔ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلے ہی بہت سی پریشانیاں موجود ہیں، اس لیے میں نے کسی کو بتا کر دوسروں کی پریشانی میں اضافہ نہیں کیا۔طویل اور مشکل علاج کے بعد اب محمد ثقلین کی امیونوتھراپی جاری ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ میں دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آ چکا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ جس طرح میدان میں حریف کے ہر حملے کا مقابلہ کیا، اسی طرح کینسر کے خلاف بھی ڈٹ کر کھڑا رہا، کھیل نے مجھے مضبوط بنایا،