ٹرمپ کا ٹانگوں اور ٹخنوں کی سوجن کی شکایت پر طبی معائنہ‘رگوں کے مرض کی تشخیص

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں رگوں کی دائمی لیکن غیر سنگین بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹانگوں اور ٹخنوں کی سوجن کی شکایت پر معائنے کے بعد رگوں کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق امریکی صدر کی صحت بہترین ہے اور شریانوں کی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ ہوا‘کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے ہاتھ پر چوٹ کے نشانات بار بار مصافحہ کرنے سے ٹشو کو پہنچنے والے نقصان کے ہیں اور یہ مسلسل اسپرین کے استعمال کا نتیجہ ہے، جو جلد کے ٹشوز میں جلن کا سبب ہے۔ ٹرمپ امراضِ قلب کی روک تھام کے لیے اسپرین کا استعمال کرتے ہیں۔بق صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق وہ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں، ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔