لاہور(کرائم رپورٹر)اولڈ انارکلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم کو جین مندر روڈ پر واقع ایک پان شاپ پر گٹکا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تیار شدہ گٹکا کی 70 پڑیاں اور گٹکا تیار کرنے کا خام مال بھی بر آمد کر لیا گیاترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔