مظفر گڑھ :ڈکیتی کی انوکھی واردات،30ڈاکو180بھینسیں لے گئے

ڈاکوئوں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ،پولیس، راجن پور کے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی 
مظفر گڑھ(آئی این پی )مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات 30کے قریب ڈاکو180 بھینسیں لے گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں یہ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔اہل علاقہ نے بتایا کہ 30مسلح ڈاکوئوں نے علاقے میں یلغار کردی اور وہ 180بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔پولیس کابتانا ہے کہ ڈاکوئوں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے بتایا گیا ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔