جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا میں 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے تانم بار میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 49 منٹ پر شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7 ریکاڑڈ کی گئی، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔