آسٹریلوی خاتون گالفر دورانِ ٹورنامنٹ برین ہیمرج کا شکار، ہسپتال میں چل بسیں

 18سالہ جیسیکا بینگ بنکاک میں یکم اگست کو کھیل کے دوران اچانگ گر پڑی تھیں
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)نوجوان آسٹریلوی خاتون گالفر ٹورنامنٹ کے دوران برین ہیمرج کا شکار ہو کر ہسپتال میں چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18سالہ جیسیکا بینگ نامی خاتون گالفر بنکاک میں یکم اگست کو کھیل کے دوران اچانگ گر پڑیں۔خاتون گالفر کو ہنگامی طور پر بنکاک کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ کی ہنگامی سرجری کی گئی اور تقریبا 2 ہفتے تک انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد 13 اگست تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ چل بسیں۔