کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع چمن میں بارڈر ٹیکسی سٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمدورفت معطل ہے، بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔