دفاعی معاہدے سے ملک کا عالمی وقار بڑھا:فواد چودھری

  حکمرانوں کو چاہیے  ملک میں سیاسی ٹمپریچر کم کریں تاکہ استحکام آسکے
بانی  پی ٹی آئی سے بات چیت کے ذریعے ملک عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے 
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چو دھری نے کہا ہے  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ملک کی پوری دنیا میں عزت بڑھی ہے اور پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے، اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کم کریں تاکہ استحکام آسکے، پاکستان میں عوام کے اصل لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، انہیں سے بات چیت کے ذریعے ملک عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ اللہ کا خاص کرم ہے، پاکستان کو عرب دنیا میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت آج دنیا میں مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے، پاکستان کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔