وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ۔ماڑی انرجیزکمپنی نے بذریعہ خط پاکستان سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے،تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کردیا گیا ہے۔